کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کی
آج سخت تنقید کی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر گوا کی کچھ سیاسی پارٹیوں کو جمہوریت کی پاکٹ مارپارٹیاں کہا ہے۔مسٹر سنگھ نے یہاں پارٹی
ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کہا وزیر اعظم کی وہ تقریر مکمل طور سیاسی تھی جس میں انہوں نے علاقائی
پارٹیوں کو پاکٹ مار بتایا تھا۔کیا یہ ایک وزیر اعظم کی زبان ہے؟ میں اس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔